کورونا وائرس کے دوران فرنٹ لائن پر ڈیوٹی، علی ظفر کا پولیس کو خراج تحسین

Last Updated On 27 April,2020 04:08 pm

لاہور: (دنیا نیوز) گلوکار علی ظفر نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد پولیس سے یکجہتی کے لیے ویڈیو پیغام سامنے آ گیا۔

ویڈیو پیغام میں علی ظفر کا کہنا تھا کہ پولیس، ڈاکٹرز کی طرح کورونا وباء کی روک تھام کیلئے فرنٹ لائن پر موجود رہتے ہوئے بہترین کام کررہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر فرائض سرانجام دے رہی ہے، کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پولیس کے کردار پر انہیں سلیوٹ پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: علی ظفر کی ’’حمد ‘‘سوشل میڈیا پرشیئر ، نیک کاموں کی تلقین

واضح رہے کہ اس سے قبل گلوکار علی ظفر نے اپنی ’’حمد ‘‘سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی اور اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ آئیے ہم رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے کے اصل جوہر سے مربوط ہوں۔

علی ظفر نے کہا تھا کہ ایک گہری سطح پر اپنے خالق حقیقی سے جڑیں، اپنے عمل اور لفظوں سے اپنے روح کو پاک کریں۔ اس رحمتوں والے مہینے میں اچھے اور نیک کام کریں اور دوسروں کی مدد کریں۔

انہوں نے کہا عبادات کرکے ڈھیروں دعائیں مانگیں؎، اللہ اپنی خاص رحمتیں اور برکتیں نازل کریں گے۔ اس مقدس مہینے کی بدولت کورونا وائرس سے بنے حالات ٹھیک ہوجائیں گے۔
 

Advertisement