تُرک اداکارہ ایزگی ایسما پاکستانی چائے کی شوقین نکلیں

Last Updated On 02 June,2020 12:03 pm

استنبول: (روزنامہ دنیا) ترک ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ میں چیچک خاتون بانو کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ ایزگی ایسما پاکستانی چائے کی شوقین نکلیں اور وہ پاکستان آ کر چائے کا لطف بھی اٹھانا چاہتی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایزگی ایسما نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ جلد پاکستان آنے کا ارادہ رکھتی ہیں اوریہاں کی چائے انہیں بہت پسند ہے وہ اس سے ضرور لطف اندوز ہوں گی۔ انہوں نے پاکستانی مداحوں سے اردو میں پوچھا کہ مجھے چائے پلائیں گے؟

واضح رہے کہ ترک ڈرامہ ’’ارطغرل غازی‘‘ پاکستانی ناظرین میں خاصا مقبول ہے، حتی کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی اس ڈرامے کو پاکستانی نوجوان نسل کیلئے فائدہ مند قرار دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے سے پاکستانیوں میں اسلامی اقدار کو فروغ ملے گا۔
 

Advertisement