آمنہ الیاس کی مداحوں سے ماسک لگا کر گھرسے نکلنے کی اپیل

Last Updated On 13 June,2020 09:25 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ آمنہ الیاس نے مداحوں سے ماسک پہنے بغیر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کر دی۔

انہوں نے ماسک پہنے بنائی گئی اپنی تصاویر گزشتہ روز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ خدارا ماسک پہننے کی اہمیت کو سمجھیں اور اس کے بغیر گھروں سے باہر نہ نکلیں، کورونا وائرس کو سنجیدگی سے لیں اور احتیاط کریں۔

آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ حکومت کی بتائی ہوئی احتیاطی تدابیر کو اپنی عادت کا حصہ بنالیں اور اپنے ساتھ ساتھ اپنے پیاروں کو بھی محفوظ رکھیں، اس وقت کی گئی احتیاط مستقبل میں آپ کی کئی خوشیوں کی ضمانت بن جائے گی۔
 

Advertisement