اداکارہ عائزہ خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Last Updated On 23 July,2020 03:44 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان کی نئی تصاویر وائرل ہوگئیں۔ تصاویر میں عائزہ خان کو پیلے رنگ کے خوبصورت لباس اور سر پر دوپٹے میں دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنی جاندار اداکاری اور شاندار فنکاری سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی عائزہ خان نے ایک بار پھر اپنی نئی تصاویر کے ساتھ سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر شیئر کی گئی عائزہ کی تصاویر کو اب تک ہزاروں افراد پسند کرچکے ہیں۔

انصب جہانگیر اسٹوڈیو کے شاندار لباس ، انیلا مرتضیٰ کے سٹائل اور اصفر کی جیولری کے ساتھ عائزہ غضب ڈھا رہی ہیں۔

عائزہ کی تصاویرپر ہزاروں افراد پسندیدگی کااظہارکررہے ہیں ۔ ایک صارف نے کہا کہ یقینا پاکستانی خوش ہوں گے کہ ان کی خواہش کے مطابق تصاویر بنی ہیں۔

یہاں آپ خوبرو اداکارہ کی مزید دلکش تصاویر دیکھ سکتے ہیں۔