لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا اکرم کورونا وائرس کی عالمی وبا کے ختم ہونے کا انتظار کرنے لگی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شنیرا نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جسے دیکھ کر واضح ہورہا ہے کہ وہ کسی کا انتظار کر رہی ہیں۔
تصویر پوسٹ کرتے ہوئے شنیرا نے لکھا کہ وہ دُنیا کے تبدیل ہونے کا انتظار کر رہی ہیں۔ انکی اِس تصویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور چند ہی گھنٹوں میں اُنہیں 2 ہزار سےزائد لائکس مل چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اِس یوم آزادی پر ملک کو کورونا وائرس سے جیت دلوائیں: شنیرا اکرم کی عوام سے اپیل
اِس سے قبل شنیرا اکرم نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی تھی۔
یاد رہے کہ شنیرا اکرم اس وقت اپنی فیملی کے ساتھ برطانیہ میں موجود ہیں اور وہ دُنیا بھر سے عالمی وبا کورونا وائرس کے ختم ہونے کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل شنیرا اکرم کا کہنا تھا کہ ہمیں اِس یوم آزادی پر پاکستان کو عالمی وبا کورونا وائرس کی جنگ میں جیت دلوانی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شنیرا اکرم نے قرنطینہ میں گزارے 100 دن کا احوال مداحوں کو بتا دیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں شنیرا اکرم نے لکھا کہ امسال یوم آزادی کے موقع پر ہم اپنے ملک پاکستان سے حب الوطنی کا اظہار ایک خاص انداز میں کرسکتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ ہم کورونا کی جنگ میں پاکستان کو جیت دلوائیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ماسک پہنیں اور کورونا وائرس کے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر باقاعدگی سے عمل کیجئے۔ اس کے بعد ہمیں دیکھیں کہ عیاں ہم نے 14 اگست پر پاکستان کو کورونا سے محفوظ کیا ہے یا نہیں۔
شنیرا اکر م نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں ماسک پہننے پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ ماسک پہننا آپ کی طرف سے اُن لوگوں کے لیے محبت کا اظہار ہوگا جو آپ کے عزیز ہیں کیونکہ جب آپ ماسک پہنیں گے تو آپ اپنی زندگی کے ساتھ اپنے پیاروں کی زندگی بھی محفوظ بنائیں گے۔ لہٰذا یہ سوچتے ہوئے ماسک پہنیں کہ اِس سے آپ کے پیاروں کی حفاظت ہوگی۔