آئی جی پنجاب کے جعلی اکاؤنٹس، غلط معلومات پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز

Published On 17 September,2020 05:07 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب انعام غنی کے نام سے جعلی اکاؤنٹس آپریٹ کرنے والے اور غلط اطلاعات پھیلا کر عوام کیلئے پریشانی کا سبب بنانیوالے ہینڈلرز کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب سہیل اختر سکھیرا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور ایف آئی اے سائبز کرائم ونگ کومراسلہ بھیجا جس میں ٹوئٹر پرغلط خبریں پھیلانے میں مصروف دو جعلی اکاؤنٹس@Inaamghani اور @Inamghanii کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں فوری بند کرنے کیلئے لکھا گیا ہے ۔

مراسلے میں بیان کیا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب کے نا م سے بنائے گئے ان اکاؤنٹس کے ذریعے غلط خبریں پھیلاکر عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے لہذا ان دونوں اکاؤنٹس کوفوری بند کردیا جائے ۔ شہری آئی جی پنجاب انعام غنی کے آفیشنل ٹوئٹر اکاؤنٹ @InamGhaniاور پنجاب پولیس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ@OfficialDPRPPسے پنجاب پولیس کے متعلق بروقت معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
 

Advertisement