فیصل آباد سول ہسپتال میں ہینڈ واشنگ ایریا قائم، ہاتھ دھونے کے بعد داخلے کی اجازت ملے گی

Published On 10 November,2020 11:19 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) کورونا کی دوسری لہر آنے پر فیصل آباد سول ہسپتال میں ہینڈ واشنگ ایریا قائم کر دیا گیا۔ مریضوں اور ان کے لواحقین کو صابن سے ہاتھ دھونے کے بعد ہسپتال میں داخلے کی اجازت ہو گی۔

کورونا کی دوسری لہر، مریضوں کی دن بدن بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر سول ہسپتال میں آنے والے مریضوں اور انکے لواحقین کیلئے ہاتھ دھونے کیلئے واشنگ ایریا قائم کردیا گیا ہے۔ تمام افراد کو صابن سے اچھی طرح ہاتھ دھونے کے بعد ہی ہسپتال میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

شہری کہتے ہیں کہ ہینڈ واشنگ ایریا قائم کرنا ہسپتال انتظامیہ کا اچھا اقدام ہے۔ شہریوں کو بھی کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا چاہئیے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آصف حمید سلیمی کہتے ہیں کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز میں بار بار ہاتھ دھونا سب سے اہم پہلو ہے۔ اسی تناظر میں ہینڈ واشنگ ایریا قائم کیا گیا ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے شہری بھی ہاتھ دھونے، فیس ماسک کا استعمال کرنے اور آپس میں مناسب فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔
 

Advertisement