بلوچستان کے 11اضلاع میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا دوسرا روز

Published On 26 March,2024 09:46 am

کوئٹہ:( دنیا نیوز) بلوچستان کے گیارہ اضلاع میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آج دوسرا روزہے ۔

کوآرڈینیٹر ایمرجنسی سینٹر آپریشن بلوچستان سید زاہد شاہ کے مطابق مہم کے دوران  8لاکھ 89ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے جائیں گے، انسداد پولیو مہم میں 3 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

سید زاہد شاہ کا کہنا ہے کہ مہم چمن، ڈیرہ بگٹی، اوستہ محمد، لسبیلہ، سبی، جعفر آباد، کیچ، حب ، نصیر آباد، صحبت پور میں جاری ہے ، پولیو مہم میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔
 

Advertisement