لاہور میں بارش سے موسم پھر سہانا ہوگیا

Last Updated On 06 May,2018 10:38 am

لاہور (دنیا نیوز ) موسم پھر سہانا ہوگیا، لاہور میں آسمان سے گرتی بوندوں نے گرمی کو بھگا دیا، بھیگے بھیگے موسم کا مزا لینے شہریوں نے تفریح پلان بنالیا

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بادل خوب برسے، اسلام آباد میں گذشتہ روز ہونیوالی بارش سے موسم آج بھی خوشگوار ہے۔ آسمان سے گرتی بوندیں، سرمئی بادلوں کے ڈیرے، بارش نے باغوں کے شہر کا موسم دلکش بنا دیا۔ رات گئے تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسے۔

صبح کے وقت بھی کئی علاقوں میں رم جھم ہوئی جس سے گرمی اُڑن چھو ہوگئی، ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں، بھیگے بھیگا موسم کا مزا لینے شہریوں نے آج تفریح کا پلان بنالیا، جھنگ، بھکر، قصور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی جس نے گرمی کی شدت کم ہوگئی۔

اسلام آباد میں گذشتہ روز ہونیوالی بارش کے بعد آج موسم خوشگوار ہے، موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے۔

 

Advertisement