ن لیگ کے ایم این اے رانا عمر آج تحریک انصاف میں شامل ہونگے

Last Updated On 10 May,2018 02:04 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جنوبی پنجاب محاذ کے بعد کپتان نے مسلم لیگ ن کو ایک اور جھٹکا دے دیا۔ لیگی ایم این اے رانا عمر نذیر آج تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گے۔

عمران خان نے مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ اڑا دی، رانا عمر نذیر دوپہر ایک بجے بنی گالہ میں کپتان سے ملاقات میں شرکت کا اعلان کریں گے، تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے آج شمولیت کی تصدیق کر دی۔

یاد رہے رانا عمر نذیر این اے 99 گوجرانوالہ سے ایم این اے منتخب ہو ئے تھے۔
 

Advertisement