عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرے: پاکستان کا مطالبہ

Last Updated On 10 May,2018 05:42 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم قابل مذمت ہیں، خطےمیں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، عالمی برادری مسئلے کے حل میں کردار ادا کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا نہتے کشمیریوں پر تشدد کیا جا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی جاتی ہے، کشمیر پر بھارت کا غیر قانونی تسلط برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے، بھارتی فورسز پرامن مظاہروں پر ممنوعہ ہتھیار استعمال کر رہی ہیں، بھارت جھوٹے پروپیگنڈے سے دنیا کو گمراہ نہیں کر سکتا۔

ترجمان ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا افغانستان میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی عوام افغان بھائیوں کی دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کہا 6 مئی کو ڈھاکا میں او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس ہوئی، سیکریٹری خارجہ نے شرکاء کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی طرف دلائی۔
 

Advertisement