(ن) لیگ کے ایم این اے رانا عمر نذیر تحریک انصاف میں شامل

Last Updated On 10 May,2018 04:00 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جنوبی پنجاب محاذ کے بعد کپتان نے مسلم لیگ (ن) کو ایک اور جھٹکا دے دیا۔ لیگی ایم این اے رانا عمر نذیر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا

رکن قومی اسمبلی رانا عمر نذیر نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پر جہانگیرترین، عبدالعلیم خان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

یاد رہے رانا عمر نذیر این اے 99 گوجرانوالہ سے ایم این اے منتخب ہو ئے تھے۔
 

Advertisement