لاہور پارکنگ کمپنی کرپشن کیس، 3 ملزموں نے پلی بارگین کی درخواست دیدی

Last Updated On 12 May,2018 08:28 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور پارکنگ کمپنی میں کروڑوں روپے کرپشن کیس میں گرفتار تین ملزموں نے پلی بارگین کی درخواست دیدی، احتساب عدالت نے ملزمان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

لاہور کی احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے کیس کی سماعت کی۔ تاثیر احمد سمیت 5 ملزمان جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر عدالت پیش ہوئے، ملزمان فیصل راو، فیضان ولی اور سعد رفیق نے پلی بارگین کی درخواست دی۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو 26 مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

نیب پراسیکویٹر نے عدالت سے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور من پسند کمپنی کو نوازنے کے الزامات پر ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی تھی۔
 

Advertisement