پی ٹی آئی نے بغیر مانگے لیگی رہنما کو ٹکٹ جاری کر دیا

Last Updated On 08 June,2018 10:43 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف نے مسلم لیگ ن کی رہنما نازیہ راحیل کو بن مانگے ہی ٹکٹ جاری کر دیا۔ دو مرتبہ ایم پی اے رہ چکی نازیہ نے تیسری مرتبہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے اپلائی کر رکھا ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف ویسٹ پنجاب سے مسلم لیگ ن کی رہنما نازیہ راحیل کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، جس کے لئے انہوں نے درخواست ہی نہیں دی تھی۔ نازیہ راحیل ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تعلق رکھتی ہیں، وہ وہیں سے گزشتہ 2 الیکشن جیت چکی ہیں اور اس مرتبہ بھی انہوں نے مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے ہی ٹکٹ کے لئے درخواست دے رکھی ہے لیکن بن مانگے ہی انہیں پی ٹی آئی کی جانب سے منتخب کردہ امیدواروں میں جگہ دے دی گئی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں نازیہ راحیل کا شناختی کارڈ نمبر اور فون نمبر بھی غلط لکھا گیا ہے۔
 

Advertisement