عمران خان کا انتخابات سے قبل عمرے کی ادائیگی کا فیصلہ

Last Updated On 09 June,2018 02:43 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عام انتخابات سے قبل عمرے کی ادائیگی کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان دو سے تین روز میں عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جائيں گے، عمران خان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ ہوں گی، چیئرمین پی ٹی آئی عید سے قبل عمرہ ادا کر کے واپس آ جائیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:عمران خان کا 5 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

یاد رہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آئندہ عام انتخابات میں ملک کے 5 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ پنجاب کے تین، سندھ اور خیبر پختونخوا کے ایک ایک حلقے سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان پنجاب میں لاہور، میانوالی اور اسلام آباد کے حلقوں سے حصہ لیں گے جبکہ سندھ میں کراچی اور کے پی کے میں بنوں سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔
 

Advertisement