عمران خان کی روزہ رسول ؐپر حاضری، مسجد نبوی میں شب بیداری اور عبادت

Last Updated On 12 June,2018 01:09 pm

مدینہ منورہ: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی مدینہ منورہ میں روزہ رسولؐ پر حاضری، مسجد نبوی میں شب بیداری اور عبادت کی۔ عمران خان نے ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا ئیں بھی مانگیں۔

سربراہ عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا، علیم خان اور ان کی اہلیہ کے علاوہ عون چودھری اور زلفی بخاری بھی سعودی عرب میں موجود ہیں۔

یاد رہے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ہمراہ ادائیگی عمرہ کیلئے جانیوالے ان کے قریبی دوست زلفی بخاری کو ایئرپورٹ پر ہی روک لیا گیا تھا، بعدازاں صرف 6 روز کیلئے جانے کی اجازت دے دی گئی۔
 

Advertisement