لاہور: (دنیا نیوز) سیاسی پنچھیوں کی دیگر جماعتوں میں آمد جاری ہے۔ پنجاب میں پی ٹی آئی کے 100سے زائد امیدوار دیگر پارٹیوں سے آئے۔ ان میں کون کون سے اہم امیدوار ہیں؟ آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔
پنجاب میں پی ٹی آئی میں سب سے زیادہ امیدوار شامل ہوئے۔ تحریکِ انصاف نے پنجاب میں جن امیدواروں کو قومی اسمبلی کی ٹکٹ دے کر انتخابی میدان میں اتارا ہے، ان میں 100سے زائد امیدواروں کا (ن) لیگ، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ق) اور دیگر کئی سیاسی گھرانوں سے ہے جو الیکشن میں جیت کر ایوان میں آئے۔
پی ٹی آئی میں شامل ہونیوالوں میں طاہر صادق جو چودھری شجاعت کے بہنوئی ہیں۔ احمد چٹھہ، حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے ہیں۔ جھنگ سے غلام بی بی بھروانہ پہلی بار 2002ء میں (ق) لیگ کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئیں۔
طالب نکئی متعدد بار ایم این اے رہے۔ ساہیوال سے نوریز شکور پی پی دور میں وفاقی وزیر رہے۔ راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے غلام سرور خان اور چکوال سے سردار غلام عباس نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔
گوجرانوالہ سے رانا نذیر احمد خان اور منڈی بہاءالدین سے امتیاز احمد چودھری بھی تحریکِ انصاف میں شامل ہوئے۔ سرگودھا سے ندیم افضل چن پی پی سے تحریکِ انصاف میں شامل ہوئے۔
لاہور سے میاں اظہر کے صاحبزادے حماد اظہر، چودھری اعجاز ڈیال اور ظہیر عباس کھوکھر نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔ نذر محمد گوندل، فردوس عاشق اعوان بھی تحریکِ انصاف میں شامل ہوئیں۔