وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیرخارجہ آج ملاقات کریں گے

Last Updated On 09 September,2018 11:26 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے آج چینی وزیرخارجہ وانگ ژی کی ملاقات طے ہے جس میں دونوں ملکوں کے معاشی تعلقات، پاک چین اکنامک کوریڈور سمیت سٹریٹجک اہمیت کے منصوبوں سمیت سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔سعودی وزیر اطلاعات عواد بن صالح بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

برادر چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کر رہے ہیں جس میں اقتصادی و معاشی امور، پاک چین اکنامک کوریڈور اور اس سے منسلک منصوبوں کے علاوہ مسئلہ کشمیر اور افغانستان سمیت علاقائی سکیورٹی چیلنجز پر بات ہو گی۔ وزیراعظم عمران خان چینی وزیر خارجہ سے چند روز قبل امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے دورہ بھارت کے دوران ٹو- پلس- ٹو مذاکرات اور اس سے خطے میں پیداشدہ صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔ دوسری جانب پاکستان کے دورے پر آئے سعودی وزیر اطلاعات عواد بن صالح بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

 

Advertisement