پولیس اہلکاروں کی معطلی کا حکم، سی پی او راولپنڈی کا صاف انکار

Last Updated On 10 October,2018 08:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سی پی او راولپنڈی نے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا۔ راولپنڈی کے تھانوں میں چھاپوں کے دوران وزیر مملکت نے ایس ایچ او پیر ودہائی سمیت تین پولیس اہلکاروں کومعطل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق وزیر مملکت شہریار آفریدی نے ایس ایچ او پیر ودہائی سمیت تین پولیس اہلکاروں کومعطل کرنے کی ہدایت کی لیکن سی پی او راولپنڈی نے اپنے اہلکاروں کو معطل کرنے سے انکار کر دیا۔

ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ سی پی او نے وزیر مملکت کو کہا کہ جب مرضی دورے پر آئیں، مگر سی پی او کو آگاہ کریں گے۔ سی پی او نے شہریار آفریدی کو پولیس کے بنیادی مسائل اور وسائل کی کمی سے بھی آگاہ کیا۔
 

Advertisement