لاہور: گنگا رام ہسپتال میں آتشزدگی، نومولود بچی جاں بحق

Last Updated On 31 October,2018 09:42 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بجلی کے شاٹ سرکٹ کی وجہ سے سر گنگا رام ہسپتال کے بچہ وارڈ میں آگ لگ گئی جس سے ایک نومولود بچی جاں بحق ہو گئی جبکہ باقی 23 بچوں کو فوری طور پر دوسری وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔


لاہور: گنگا رام ہسپتال میں آتشزدگی، نومولود بچی جاں بحق

لاہور: (دنیا نیوز) بجلی کے شاٹ سرکٹ کی وجہ سے سر گنگا رام ہسپتال کے بچہ وارڈ میں آگ لگ گئی جس سے ایک نومولود بچی جاں بحق ہو گئی جبکہ باقی 23 بچوں کو فوری طور پر دوسری وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔

واقع کی اطلاع ملتے ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تین سے زائد گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔ صورتحال کشیدہ ہونے پر ایس ایچ او سول لائنز اور ڈی ایس پی ہسپتال پہنچ گئے۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جبکہ بچوں کے والدین کا کہنا تھا کہ آگ عملے کی غفلت کی وجہ سے لگی کیونکہ کچھ دیر پہلے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر اور نرس کو اس بارے آگاہ کیا لیکن کچھ نہیں کیا گیا۔
 

Advertisement