افراسیاب خٹک اور بشری گوہر کی پارٹی رکنیت معطل

Last Updated On 12 November,2018 08:34 pm

پشاور: (دنیا نیوز) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے اپنے سینئر رہنماؤں افراسیاب خٹک اور بشریٰ گوہر کی پارٹی رکنیت معطل کر دی۔

دونوں رہنماؤں کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے حوالے سے بار بار تاکید کی گئی، دونوں رہنماؤں کو سات یوم پہلے شوکاز نوٹس جاری کئے تھے۔

ذرائع کے مطابق افراسیاب خٹک اور بشریٰ گوہر پارٹی کو مطمئن نہیں کر سکے، دونوں رہنماؤں پر پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہو نے کا الزام تھا۔