پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں پی ٹی آئی کے کلین سویپ کا خواب ادھورا رہ گیا۔ اے این پی کے خوشدل خان پی کے 70 پر دوبارہ گنتی میں کامیاب جبکہ شاہ فرمان 187 ووٹوں کے فرق سے ہار گئے۔
پشاور میں پاکستان تحریک انصاف نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 14 میں سے 13 نشستوں پر کامیانی حاصل کی تھی۔ تحریک انصاف کے ایم پی اے شاہ فرمان صوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں سے کامیاب ہوئے تھے، تاہم پی کے 70 پر ہونے والی دوبارہ گنتی نے ان کی کامیابی کو ناکامی میں بدل دیا۔
شاہ فرمان نے اس نشست پر محض 47 ووٹوں سے کامیابی سمیٹی تھی، دوسرے نمبر پر آنے والے اے این پی کے امیدوار خوشدل خان نے دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی، جسے منظور کر لیا گیا۔ دوبارہ گنتی میں خوشدل خان کو 187 ووٹوں کی برتری حاصل ہوگئی اور وہ کامیاب قرار پائے، جس کے بعد پشاور میں پی ٹی آئی کا کلین سویپ کا مزہ کرکرا ہوگیا۔
پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ کارکنوں سے درخواست ہے کہ میرے حلقہ پی کے 70 کی دوبارہ گنتی کے نتائیج پر کسی قسم کا احتجاج کرنے کی ضرورت نہیں، ہم نے الیکشن کمیشن میں قانونی طور پر درخواست جمع کروائی ہے۔