حکومت کو خطرہ ہوا تو ساتھ نہیں دیں گے، زرداری

Last Updated On 04 December,2018 11:42 pm

ٹنڈو الہ یار: (دنیا نیوز) سابق صدر آصف زرداری نے حکومت پر ون یونٹ کی سیاست کیلئے بہانے بازی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ملک غیر سنجیدہ وزیراعظم سے سنبھلنے والا نہیں ہے۔

ٹنڈو الہ یار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ الیکشن سے پہلے کہہ دیا تھا کہ کٹھ پتلیوں سے کام نہیں چلے گا، انڈا لیں مرغیاں بیچیں اور پھر دیکھیں کتنی خوشحالی آتی ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ کہتے ہیں میں نہیں سمجھتا کہ حکومت معاملات سنبھال سکے گی، موجودہ حکومت کو خطرہ ہوا تو وہ سپورٹ کریں گے جو لے کر آئیں ہیں، پیپلزپارٹی کیوں کرے گی؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان تو کہہ کر انتقامی کارروائی کر رہے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ پوری اپوزیشن کو جیل میں ڈالوں گا، ہم میں تو حوصلہ ہے کیا عمران خان جیل جا سکتے ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب نے احتساب کورٹس بنائی تھیں، آج وہ خود کٹہرے میں کھڑے ہیں، نواز شریف نے تو میرے لئے احتساب کورٹس بنائی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے حکومت کی کوئی پالیسی نظر نہیں آتی، صرف ایک پالیسی ہے کہ گورنر ہاؤس کی دیوار توڑ دیں۔

Advertisement