منڈی بہاؤالدین میں امیر زادے کی شادی پر لاکھوں روپے کی بیلیں

Last Updated On 06 December,2018 01:14 pm

منڈی بہاؤالدین: (دنیا نیوز) امیرزادے کی شادی پر دولت لٹانے کا انوکھا واقعہ، منڈی بہاالدین میں نکاح کی تقریب کے دوران منچلوں نے لاکھوں روپے کی بیلیں دیکر سب کو حیران کر دیا۔

منڈی بہاؤالدین میں نوٹوں کی بارش ہو گئی، مقامی امیر زادے کی نکاح کی رسم میں دولت چھلک پڑی، اس موقع پر مہمانوں کیلئے متعدد کھانوں کی ڈشیں رکھی گئیں۔ مکان کی چھت سے درجنوں منچلے نوجوانوں نے ملکی اور غیر ملکی کرنسی کی برسات کر دی۔

لوٹنے والے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اونچے مکان کے شیڈ پر بھی چڑھ گئے اور کئی لوگ ہاتھوں میں جھال پکڑے مچھلیوں کی طرح ہوا سے نوٹ لوٹتے رہے، یہاں تک کہ لوٹنے والوں کے پاس لوٹی ہوئی رقم رکھنے کہ جگہ ختم ہو گئی۔
 

Advertisement