لاہو: شہر میں ناکوں پر خواتین اہلکار تعینات کرنیکا فیصلہ

Last Updated On 04 December,2018 03:51 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں خواتین اہلکاروں پر مشتمل ناکے لگانے کا فیصلہ، ابتدائی طور پر شہر کے 13 مقامات پر خواتین اہلکاروں کے ناکے لگائے جائیں گے۔

ناکوں پر خواتین اہلکار تعینات کرنے کا مقصد مشتبہ خواتین کی تلاشی ہے، ہر ناکے پر پردے کے لیے علیحدہ کیبن بھی بنائے جائیں گے، ہر ناکے پر ایک اے ایس آئی اور 2 کانسٹیبل تعینات ہونگی۔

 

Advertisement