نیب قیامت تک کچھ ثابت نہیں کرسکے گا: شہباز شریف

Last Updated On 11 December,2018 02:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہباز شریف کا کہنا ہے نیب میرے خلاف اب تک کچھ بھی ثابت نہیں کر سکا، اللہ کے فضل و کرم سے عوام کی خدمت کی، نیب قیامت تک کچھ ثابت نہیں کرسکے گا، یہ چیلنج ہی ہے کہ نیب کوئی مقدمہ ثابت نہیں کرسکا۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، صحافی نے سوال کیا کہ نیب مقدمات سے بچنے کے لیے سمجھوتہ کرنے کو تیار ہیں؟ جس پر شہباز شریف نے جواب دینے سے گریز کیا۔ ان کا کہنا تھا حکومت کی سو روزہ کارکردگی پر اسمبلی میں بات کروں گا۔

 

Advertisement