حمزہ شہباز کو قطر جانے سے روک دیا گیا، نام ای سی ایل میں شامل

Last Updated On 11 December,2018 03:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو ایف آئی اے نے قطر جانے سے روک دیا۔ حمزہ شہباز کو طیارے سے آف لوڈ کیا گیا اور نام ای سی ایل میں بھی شامل کر دیا گیاہے۔

حمزہ شہباز قطر ایئر ویز کی پرواز 620 سے دوحہ جا رہے تھے کہ ایف آئی اے حکام نے حمزہ کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق نیب کی درخواست پرحمزہ شہبازکو قطر جانے سے روکا گیا اور ان کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔

اس معاملے پر ترجمان ن لیگ پنجاب کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کا نام ای سی ایل میں نہیں ،انھیں بتایاگیا ہے کہ ان کا نام بلیک لسٹ میں ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کسی کیس میں مطلوب نہیں ، ان کو آف لوڈ نہیں کیا گیا امیگریشن کاونٹر سے واپس بھیجا گیا۔دوسری جانب ایف آئی اے حکام نے حمزہ شہباز کو طیارے سے آف لوڈ کرنے کی تصدیق بھی کی۔

 

Advertisement