'سیاستدانوں پر چیئرمین نیب کے الزامات بلا جواز، احتساب سے گھبراتے نہیں'

Last Updated On 12 December,2018 05:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے سیاست دانوں پر چیئرمین نیب کے الزامات بلا جواز ہیں، احتساب سے گھبراتے نہیں، انصاف نظر آنا چاہئے، اپوزیشن کو دبانے کا طریقہ جمہوریت کے حق میں نہیں۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کیا گیا، آج تک کیس نہیں بن سکا، سعد رفیق اسمبلی فلور پر بتا چکے انکا کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا احتساب سے نہیں گھبراتے لیکن انصاف ہوتا نظر آنا چاہیئے، چیف جسٹس نے کہا ریفرنس فائل کرنے تک الزامات نہ لگائے جائیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا علیم خان پر نیب کا بنایا ہوا کیس ہے انہیں بھی گرفتار کیا جائے، بابر اعوان پر بھی کیس ہے ان کو بھی گرفتار کرلیں، ہم تحفظ نہیں انصاف مانگ رہے ہیں۔
 

Advertisement