امریکا نے پاکستان کو مذہبی پابندیوں کی تشویشی لسٹ سے استثنیٰ دیدیا

Last Updated On 12 December,2018 05:12 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سفارتی محاذ پر پاکستان کی کامیاب حکمت عملی، امریکا نے پاکستان کو مذہبی پابندیوں کی تشویشی لسٹ سے استثنیٰ دیدیا۔

ترجمان امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے امریکہ پاکستان پر پابندیاں نہیں لگائے گا، پاکستان کو پابندیوں سے متعلق استثنیٰ دیا گیا ہے، پاکستان کو استثنیٰ امریکا کے اہم قومی مفاد کے تحت دیا گیا ہے۔

مذہبی آزادی کی پامالی کا الزام، امریکا نے پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کر دیا

یاد رہے گزشتہ روز مذہبی آزادی کی پامالی کے الزام میں امریکا نے پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کر دیا تھا۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان کو خصوصی تحفظات والے ممالک میں رکھا ہوا ہے، پاکستان اکیلا ہی بلیک لسٹ میں شامل نہیں، اس فہرست میں چین، سعودی عرب، ایران، بعض دیگر ممالک بھی شامل ہیں۔

پاکستان نے مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کر دی

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بین الاقوامی ایکٹ برائے مذہبی آزادی 1998 کے تحت پاکستان سمیت سعودی عرب، چین، ایران، شمالی کوریا، برما، اریٹیریا، سوڈان، تاجکستان اور ترکمانستان کو بلیک لسٹ میں شامل کیا، اقلیتوں سے روا سلوک پر پاکستان پر دباؤ بڑھانے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
 

Advertisement