پبلک اکائونٹس کمیٹی نے نیب سے بریفنگ لینے کا فیصلہ موخر کر دیا

Last Updated On 31 December,2018 03:47 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نیب سے زیر التواء کیسز کے حوالے سے بریفنگ لینے کا فیصلہ موخر کر دیا۔

 قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کئے گئے نئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا جو اجلاس یکم جنوری 2019 کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو رہا ہے اس کے ایجنڈے میں سے زیر التواء کیسز پر نیب کی بریفنگ ملتوی کر دی گئی ہے، کمیٹی کا باقی ایجنڈے وہی رہے گا۔

یاد رہے کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی شہباز شریف نے گزشتہ اجلاس میں نیب سے 168 زیرالتواء کیسز کی تفصیلات طلب کی تھیں جس کے لیے نیب حکام کو منگل کی دوپہر 2 بجے پارلیمنٹ ہائوس بلایا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ نیب کی جانب سے کمیٹی کو اب بریفنگ کب دی جائے گی۔

 

Advertisement