172 افراد کا نام ای سی ایل میں، حکومت کا معاملے کا جائزہ لینے کا فیصلہ

Last Updated On 31 December,2018 06:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں زیر تفتیش 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے معاملے کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی کابینہ کا اجلاس 10 جنوری کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں اس معاملے پر غور کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کا 3 جنوری کو ہونے والا اجلاس وزیراعظم کے دورہ ترکی کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس اب 10 جنوری کو طلب کیا گیا ہے۔

وزیرِاعظم عمران خان کے زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جعلی بینک اکاؤنٹس کا معاملہ زیر غور آئے گا۔ وفاقی کابینہ 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے معاملے کا جائزہ لے گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی رپورٹ میں شامل 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے پر تشویش ظاہر کی تھی۔ وفاقی کابینہ نے 27 جنوری کے اجلاس میں 172 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی منظوری دی تھی۔
 

Advertisement