پاکستان آرمی نے باغ سیکٹر میں بھارتی فوج کا کوارڈ کاپٹر مار گرایا

Last Updated On 01 January,2019 10:14 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاکستان آرمی نے باغ سکٹر میں بھارتی فوج کا کوارڈ کاپٹر مار گرایا۔

نریندر مودی کی سرجیکل اسٹرائیک کی ڈینگیں، فوجی تو درکنار ڈرون تک کنٹرول لائن عبور نہیں کرسکتا، پاک فوج نے باغ سیکٹرمیں کنٹرول لائن پار کرنے کی کوشش کرنے والے بھارتی ڈرون کو مار گرایا۔

 

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ پاک فوج نے کنٹرول لائن پر باغ سیکٹر میں بھارتی جاسوس کوآرڈ کاپٹر کو مار گرایا ہے، ڈی جی آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی ڈرون کو بھی کنٹرول لائن پار نہیں کرنے دیا جائے گا انشااللہ۔

دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اپنی عوام کے سامنے پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک کی ڈینگیں ماررہے ہیں پاک فوج کی جانب سے بھارتی جاسوس کوآرڈکاپٹر کو مار گرانا اس بات کا روشن ثبوت ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک تو درکنار بھارتی ڈرون تک کنٹرول لائن پار نہیں کرسکتا۔