صدر مملکت کی علی رضاعابدی کی رہائش گاہ آمد، اہلخانہ سے تعزیت کی

Last Updated On 29 December,2018 10:38 pm

کراچی: (دنیا نیوز) صدرمملکت عارف علوی کی مقتول علی رضاعابدی کی رہائش گاہ آمد، صدر مملکت عارف علوی نے علی رضاعابدی کے والد اخلاق عابدی سے تعزیت کی۔

صدر مملکت عارف علوی نے مقتول علی رضا عابدی کی رہائشگاہ آمد پر ان کے والد اخلاق عابدی سے تعزیت کی، صدر مملکت عارف علوی نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی، بعدازاں عارف علوی اپنے پروٹوکول کے ہمراہ روانہ ہو گئے۔

 

Advertisement