شیخوپورہ: دھند کے باعث مسافر بس اور کیری ڈبہ میں ٹکر، 10 افراد زخمی

Last Updated On 02 January,2019 11:55 am

شیخوپورہ: (دنیا نیوز) شیخوپورہ میں دھند کے باعث مسافر بس اور کیری ڈبہ میں ٹکر سے 10 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دھند کے باعث کالا خطائی روڈ پر مسافر بس اور کیری ڈبہ میں تصادم ہوگیا، حادثے میں 10 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال مرید کے منتقل کیا جبکہ معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی۔

ہسپتال حکام کے مطابق متعدد زخمیوں کو تشویشناک حالت میں میو ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا، دھند کے باعث حادثات میں اضافہ ہو چکا ہے اور انتظامیہ کی طرف سے حادثات سے بچاؤ کے لیے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔