ساہیوال:‌ بس نے کار کو ٹکر دے ماری، 3 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی

Last Updated On 04 January,2019 12:26 pm

ساہیوال: (دنیا نیوز) ساہیوال کے قریب بس نے کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ساہیوال میں فتو موڑ کے قریب کار اور بس کے تصادم میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے 7 افراد سیالکوٹ میں شادی تقریب میں شرکت کے بعد واپس بورے والہ جارہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔ ان میں 43 سالہ کشور بی بی، 25 سالہ عقیل اور 12 سالہ نوید شامل ہیں، زخمیوں میں اقرا، کاشف ، حسنین اورمریم شامل ہیں۔

پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرکے حادثے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔