نارووال کے قریب تیز رفتار کار الٹنے سے ایک شخص جاں بحق،3 زخمی

Last Updated On 06 January,2019 02:53 pm

نارووال: (دنیا نیوز) نارووال کے قریب تیز رفتار کار الٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے، پولیس نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

بد قسمت کار کو حادثہ نیو لاہور روڈ پر اس وقت پیش آیا جب تیزرفتاری کے باعث ڈرایئور نے کنٹرول کھو دیا اور نارووال کے قریب کار قلا بازیاں کھاتی ہوئی الٹ گئی۔ حادثے میں 4 افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر دیگر 3 کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا اور جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ورثا کے حوالے کرنے کی کارروائی شروع کر دی۔