ایمریٹس نے پاکستانی مسافروں کیلئے کرایوں میں کمی کر دی

Last Updated On 08 January,2019 05:50 pm

لاہور: (دنیا نیوز) خصوصی کرائے کی سہولت سے مسافر 30نومبر 2019تک مستفید ہوسکتے ہیں، نئے سال کی آمد پر ایمریٹس نے پاکستانی مسافروں کے لئے مشہور مقامات کے سفر کیلئے خصوصی کرایوں کا اعلان کیا ہے۔

محدود مدت کے لئے کم قیمت میں 157 مقامات کا سفر کیا جاسکتا ہے۔ خصوصی کرائے کی سہولت آج 8 جنوری سے شروع ہورہی ہے اور 21 جنوری 2019کو اختتام پذیر ہوگی۔ اس سہولت سے ایمریٹس کے مسافر 10جنوری سے 30 نومبر 2019 تک مستفید ہوسکتے ہیں۔ مقامی شرائط و ضوابط کے اطلاق کے ساتھ ایمریٹس کی خصوصی مہم میں کرایوں کی شروعات کوالالمپور کیلئے اکانومی میں 58 ہزار 200 روپے جبکہ بزنس کلاس میں ایک لاکھ 86 ہزار 180 روپے ، بینکاک کیلئے اکانومی میں 59 ہزار 341 روپے جبکہ بزنس کلاس میں ایک لاکھ 87 ہزار 321 روپے لندن کیلئے اکانومی میںایک لاکھ 4 ہزار 620 روپے جبکہ بزنس کلاس میں 3 لاکھ 49 ہزار 192 روپے، نیویارک کیلئے اکانومی کلاس میں ایک لاکھ 26 ہزار 657 روپے جبکہ بزنس کلاس میں 3 لاکھ 39 ہزار 807 روپے ، فرینکفرٹ کیلئے اکانومی کلاس میں ایک لاکھ 44 ہزار 582 روپے جبکہ بزنس کلاس میں 4 لاکھ 56 ہزار 482 روپے سے ہورہی ہیں۔ 

Advertisement