16 پائلٹس اور 65 کیبن کریو کی ڈگریاں جعلی، 6 کی تصدیق باقی

Last Updated On 09 January,2019 02:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سول ایوی ایشن نے فضائی کمپنیوں کے پائلٹس اور کیبن کریو کی ڈگریوں سے متعلق تفصیل سپریم کورٹ میں پیش کر دی جس میں کہا گیا کہ 16 پائلٹس اور 65 کیبن کریو کی ڈگریاں جعلی جبکہ 6 کی تصدیق ہونا باقی ہے۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ لائسنس معطلی پر کسی کو اعتراض ہو تو متعلقہ فورم سے رجوع کرے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ سول ایوی ایشن کے وکیل نے بتایا کہ تمام ڈگریوں کی تصدیق ہوچکی ہے، صرف بیرون ملک سے 6 ڈگریوں کی تصدیق ہونا باقی ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ایسا تاثر ہے کہ یہ سب کام عدالتی حکم پر عجلت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، عدالت کسی کے رزق پر قدغن نہیں لگانا چاہتی، جن سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر لائسنس معطل کئے گئے وہ سارا ریکارڈ درست ہونا چاہئے۔ عدالت نے کیس نمٹا دیا۔
 

Advertisement