پاکستان میں شرح خواندگی 62 اعشاریہ 27 فیصد

Last Updated On 11 January,2019 07:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لیبر فورس سروے مطابق ملک میں ناخواندگی کی شرح 37 فی صد سے زائد ہے، 28 فی صد مرد اور 49 فی صد خواتین، ناخواندہ ہیں۔

پاکستان شماریات بیورو نے لیبر فورس سروے جاری کر دیا جس کے مطابق ملک میں شرح خواندگی 62 اعشاریہ دو سات فیصد ہے۔ پاکستان میں مردوں میں شرح خواندگی71 اعشاریہ چھ فیصد ہے اور خواتین میں شرح خواندگی 51 اعشاریہ آٹھ فیصد ہے۔ سروے کے مطابق ملک میں بے روزگاری کی شرح 5.8 فیصد ہے اور مردوں میں بے روزگاری کی شرح 5.1 فیصد ہے جبکہ خواتین میں بے روزگاری کی شرح 8.3 فی صد ہے۔

سروے کے مطابق روزگار کے مواقع دینے میں زرعی شعبے کا حصہ کم ہو گیا ہے اور روزگار کے 38 فیصد مواقع زراعت فراہم کر رہا ہے جبکہ پانچ سال پہلے اس کی شرح 42 فیصد تھی۔ صنعتوں سے 23 اعشاریہ 7 فیصد روزگار وابستہ ہے اور پانچ سال پہلے صنعت سے 22 اعشاریہ 6 فی صد روزگار وابستہ تھا۔

سروے کے مطابق خدمات سے 37 اعشاریہ 8 فی صد روزگار وابستہ ہے جبکہ پانچ سال سے پہلے خدمات سے 35 اعشاریہ 1 فی صد روزگار وابستہ تھا۔
 

Advertisement