پاکستان نے معاشی ڈیٹا جمع کرنے کیلئے درست طریقہ کار اپنالیا: آئی ایم ایف

Last Updated On 16 January,2019 01:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے معاشی اعدادو شمار اکھٹا کرنے کے لئے آئی ایم ایف کا طریقہ اختیار کرلیا، عالمی ادارے کے مطابق درست اعشاریے اقتصادی ترقی میں مدد دیں گے۔

 عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے معاشی ڈیٹا اکھٹا کرنے لئے آئی ایم ایف کے طریقے کو اپنا لیا ہے، جس کی بدولت پاکستان میں معاشی اعدادو شمار میں شفافیت آئے گی، یہ پاکستان کا ایک اہم سنگ میل ہے کیونکہ درست اعدادو شمار سے پاکستان میں انسانی وسائل میں ترقی کے ساتھ ساتھ عوام کو بہتر سہولیات ملنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف نے اپنے اعلامیہ میں مزید بتایا کہ درست معاشی ڈیٹا سے سٹیٹ بینک، وزارت خزانہ اور ادارہ شماریات کے درمیان رابطہ بہتر ہوگا۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق درست اعدادو شمار کے اکھٹا ہونے سے حکومت کے لئے بجٹ بناتے وقت فیصلہ سازی میں آسانی ہوگی۔

 

Advertisement