پی ایس 94 کراچی میں ضمنی الیکشن کا میدان کل سجے گا

Last Updated On 26 January,2019 12:36 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 94 پر ضمنی انتخاب کا معرکہ اتوار کو سجے گا، سیاسی جماعتوں نے کمرکس لی، انتخابی مہم کے آخری روز ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کی قیادت حلقے کی عوام کا حال پوچھنے پہنچ گئی۔

کراچی کا علاقہ کورنگی سیاسی مرکز بن گیا، پی ایس 94 کے ضمنی انتخاب کی گہماگہمی بڑھ گئیں، وعدے بھرے نعروں کے ہمراہ ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کی قیادت لانڈھی والوں کے پاس پہنچ گئی۔ انتخابی مہم کے آخری روز ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔

عامر خان نے مخالفین کو محنت نہ کرنے کا مشورہ دے دیا اور کہا ایم کیو ایم پاکستان کا امیدوار فاتح ہوگا۔ انہوں نے بھاری اکثریت سے نشست حاصل کرنے کا دعویٰ بھی کر دیا۔

عام انتخابات میں ایک بھی نشست پر کامیابی حاصل نہ کرنے والے مصطفی کمال بھی اپنی پاک سرزمین پارٹی کی مارکیٹنگ کرنے حلقے میں پہنچے اور بنیادی سہولیات دلوانے کے لئے عوام سے ووٹ دینے کی گزارش کر دی۔

عام انتخابات میں اسی حلقے سے ایم کیو ایم کے امیدوار محمد وجاہت کامیاب ہوئے تھے، انکے انتقال کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی۔
 

Advertisement