پی ایس 94 ضمنی انتخابات، پی ٹی آئی کا حلقے میں ترقیاتی کام روکنے کا مطالبہ

Last Updated On 06 January,2019 11:49 am

کراچی: (دنیا نیوز) پی ایس 94 کے ضمنی انتخابات، پی ٹی آئی نے میئر کراچی اور سندھ حکومت کو حلقے میں ترقیاتی کام سے روکنے کا مطالبہ کر دیا۔ رہنماؤں نے پولنگ ڈے تبدیلی کی درخواست بھی دے دی۔

پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی نے) 24 جنوری کے بجائے اتوار 27 جنوری کو پی ایس 94 کراچی میں ضمنی انتخابات کی پولنگ کرانے کیلئے درخواست دے دی۔

صوبائی الیکشن کمیشن آفس کے باہر پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے اتحادی جماعت کے میئر پر تنقید کی اور حلقے میں ترقیاتی کاموں کو فوری روکنے کا مطالبہ بھی کیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے مشیر اینٹی کرپشن کے جیل جانے کی پیشگوئی کی اور کہا کہ شہریوں کیلئے سندھ حکومت کو پورٹل پر کام کرنا پڑے گا۔ انہوں نے مراد علی شاہ کو کرپشن کا ماسٹر مائنڈ قرار دیتے ہوئے ان سے استعفے کا مطالبہ کیا۔
 

Advertisement