ملک بھر میں ایک کروڑ شہریوں کے ووٹ غیر موثر

Last Updated On 02 January,2019 09:46 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ان شہریوں کے ووٹ مستقل اور عارضی پتے پر درج نہ ہونے والے غیر موثر ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے پتہ تبدیل کرانے کے لیے 31 دسمبر تک ڈیڈ لائن دی تھی۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق ڈیڈ لائن ختم ہونے پر اب غیر موثر ووٹرز ضمنی یا بلدیاتی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے اہل نہیں ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام غیر موثر ووٹ مستقل پتوں پر منتقل کر دئیے جائیں گے۔

غیر موثر ووٹرز 28 فروری تک رابطہ کر کے مستقل اور عارضی پتے کا اندراج کروا سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پتہ تبدیل کرانے کے لیے 31 دسمبر تک ڈیڈ لائن دی تھی۔
 

Advertisement