کراچی: سلنڈر کی دکانیں خطرہ، دکان میں آگ لگنے کی فوٹیج سامنے آگئی

Last Updated On 26 January,2019 12:38 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں غیر معیاری گیس سلنڈرز انسانی جانوں سے کھیلنے لگے، گزشتہ روز نیلم کالونی میں دکان میں آگ لگنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

کراچی کے ہر رہائشی علاقے میں قائم سلنڈرز کی چھوٹی بڑی دکانیں انسانی جانوں سے کھلنے لگیں۔ واقعہ کلفٹن نیلم کالونی میں شام 4 بج کر 6 منٹ پر پیش آیا۔ سلنڈز کی دکان پر ٹرک سے سلنڈز اتارے جا رہے تھے کہ قریب موجود تندور سے نکلنے والے شعلوں نے خوفناک آگ بھڑکا دی۔

گیس لیکج کے باعث کچھ ہی لمحوں میں آگ نے سب کچھ لپیٹ میں لے لیا، لوگ جان بچانے کیلئے ادھر ادھر بھاگتے رہے، علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی۔

شہری رہائشی علاقوں میں سلنڈر دکانیں بند کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ آتشزدگی کے نتیجے میں رہائشی عمارت میں موجود ایک خاتون بھی زخمی ہوئی تاہم دیگر شہریوں کو با حفاظت نکال لیا گیا تھا۔
 

Advertisement