وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا بغیر پروٹوکول پبی ہسپتال پر چھاپہ

Last Updated On 27 January,2019 08:41 pm

پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا بغیر پروٹوکول کے پبی ہسپتال پر چھاپہ، ناقص دیکھ بھال پر محکمہ صحت سے جواب طلب کر لیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اچانک بغیر پروٹوکول کے نوشہرہ کے میاں راشد حسین ہسپتال پبی پہنچے اور وہاں پر کیجولٹی اور دیگر وارڈز کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر ہسپتال میں ایم ایس اور ڈی ایم ایس کی عدم موجودگی اور صفائی کی ابتر صورتحال پر محکمہ صحت سے جواب طلب کر لیا۔ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں کینسر کے مریض بچے کی سرکاری علاج کا بھی اعلان کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی تھے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ہسپتال میں موجود ڈیفشینسیز کے حوالے سے اعلی حکام سے جواب طلب کیا جائیگا۔
 

Advertisement