پشاور موٹروے کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 12 افراد زخمی

Last Updated On 14 January,2019 11:37 am

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور موٹر وے کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی ہسپتال منتقل کئے اور ٹریفک بحال کروا دی۔

موٹروے ریسکیو کے مطابق پشاور موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب مسافر کوچ اور تیز رفتار ٹرک ٹکرانے کے باعث 12 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسیکو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طورپر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس بھی موقع پر پہنچی اور ٹریفک بحال کروائی۔ بعد ازاں بس کے دیگر مسافروں کو متبادل ذریعے سے منزل کی جانب روانہ کر دیا۔
ہسپتال ترجمان کے مطابق تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد مہیا گئی اور ان کی حالت خطرے سے باہرہے۔
 

Advertisement