سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

Last Updated On 26 January,2019 07:25 pm

سوات: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 تھی جبکہ گہرائی 205 کلومیٹر اور مرکز کوہ ہندوکش کاپہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلہ آتے ہی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے، ابھی تک زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

 

 

Advertisement