آصف زرداری نااہلی کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

Last Updated On 30 January,2019 06:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری نااہلی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کل کیس کی سماعت کریں گے۔

یاد رہے گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے درخواستوں کو ابتدائی سماعت کیلئے منظور کیا تھا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ سیاسی مقدمات عدالت میں کیوں لے آتے ہیں ؟ سیاسی لڑائی سیاسی فورم اور پارلیمنٹ میں لڑنی چاہیے، یہ وقت ہے کہ پارلیمنٹ کو مضبوط کیا جائے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں عثمان ڈار اور خرم شیر زمان نے اپنی درخواستوں میں سابق صدر آصف علی زرداری کو اثاثے چھپانے پر پارٹی صدارت اور بطور رکن قومی اسمبلی تاحیات نا اہل قرار دینے کی استدعا کی تھی۔
 

Advertisement