اسلام آباد ہائیکورٹ: آصف زرداری نااہلی کیس کاز لسٹ میں شامل نہ ہوسکا

Last Updated On 31 January,2019 01:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آصف زرداری نااہلی کیس کاز لسٹ میں شامل نہ ہوسکا جس کے باعث اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی آج سماعت نہ ہوئی، رجسٹرار آفس مقدمے کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کرے گا۔

یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے درخواستوں کو ابتدائی سماعت کیلئے منظور کیا تھا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ سیاسی مقدمات عدالت میں کیوں لے آتے ہیں ؟ سیاسی لڑائی سیاسی فورم اور پارلیمنٹ میں لڑنی چاہیے، یہ وقت ہے کہ پارلیمنٹ کو مضبوط کیا جائے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں عثمان ڈار اور خرم شیر زمان نے اپنی درخواستوں میں سابق صدر آصف علی زرداری کو اثاثے چھپانے پر پارٹی صدارت اور بطور رکن قومی اسمبلی تاحیات نا اہل قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

 

Advertisement