باجوڑ میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرگئی، 2 بچے جاں بحق، 5 زخمی

Last Updated On 31 January,2019 12:36 pm

پشاور: (دنیا نیوز) ضلع باجوڑ تحصیل ماموند کے علاقے ترخو میں مسلسل بارشوں سے چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہیڈکواٹر ہسپتال خار منتقل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ضلع باجوڑ تحصیل ماموند کے علاقے ترخو میں مسلسل بارشوں سے مومن سید کے مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے علینہ اور بختیارہ ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ 5 افراد عباس، الہام، طیب، مرحبا اور ان کے والد مومن سید زخمی ہوگئے۔

واقعہ آج صبح 5 بجے پیش آیا، ضلعی انتظامیہ نے امدادیاں کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو ہیڈکواٹر ہسپتال خار منتقل کر دیا۔
 

Advertisement